نئی دہلی، 26ستمبر(ایجنسی) اجمیر شریف کی درگاہ کے سجادہ نشین کی قیادت میں اہم خانقاہوں اور درگاہوں کے نمائندوں نے وادی کشمیر میں لوگوں سے امن برقرار رکھنے اور جموں و کشمیر میں حالات معمول پر لانے کے لئے حکومت کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔
درگاہ خواجہ معین الدین چشتی کے سجادہ نشین اور اس کے دیوان سید زین العابدین
صاحب کی قیادت میں ان نمائندوں نے آج یہاں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ کشمیر جاکر وہاں اپنے بھائیوں او ربہنوں سے امن قائم کرنے میں تعاون دینے کی اپیل کریں گے۔
نمائندوں نے کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہارکیا اور مسٹر سنگھ کو یقین دلایا کہ لوگوں کے دکھ درد کو دور کرنے کے لئے وہ کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔